ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی سی سی آئی نے’’کروا چوتھ‘‘کی وجہ سے کوٹلہ ون ڈے ایک دن آگے کیا

بی سی سی آئی نے’’کروا چوتھ‘‘کی وجہ سے کوٹلہ ون ڈے ایک دن آگے کیا

Fri, 09 Sep 2016 15:48:54    S.O. News Service

نئی دہلی،8 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بی سی سی آئی نے ’’کروا چوتھ‘‘تہوار کی وجہ سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہونے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کو 19اکتوبر کے بجائے 20اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا۔بی سی سی آئی کے سینئر افسر اور ڈی ڈی سی اے کے نائب صدر سی کے کھنہ نے اس کی تصدیق کی کہ بی سی سی آئی نے ان کا اصرار قبول کر لیا ہے۔کھنہ نے آج کہا کہ ہم بی سی سی آئی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس میچ کی تاریخ ایک دن آگے کرنے کی اپیل مان لی،مجھے آفس میں اس کی تصدیق کیلئے منظوری خط بھی مل گیا ہے،بلکہ ڈی ڈی سی اے نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری کے چیف ایگزیکٹو کو خط لکھ کر شمالی ہند میں منائے جانے والے اس تہوار کی وجہ سے میچ کے انعقاد میں ہونے والی عملی مشکلات کے بارے میں بی سی سی آئی کو بتا دیا تھا۔اس سے ٹکٹوں کی فروخت پر بھی کافی اثر پڑتا۔


Share: